ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / یورپی یونین کے رکن ممالک سے 66پاکستانی ملک بدر

یورپی یونین کے رکن ممالک سے 66پاکستانی ملک بدر

Sat, 10 Jun 2017 15:23:28  SO Admin   S.O. News Service

واشنگٹن،9جون؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یورپی یونین کے رکن ممالک نے ایک مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 66پاکستانی تارکین وطن کو ملک بدر کر کے واپس پاکستان بھیج دیا ہے۔ ان پاکستانی شہریوں نے یونین کے مختلف رکن ممالک میں پناہ کی درخواستیں دے رکھی تھیں۔ ان افراد کو گزشتہ روز یونانی دارالحکومت ایتھنز سے ایک جہاز میں سوار کر کے واپس پاکستان بھیجا گیا۔ وطن واپس بھیجے جانے والے پاکستانی تارکین وطن میں سے 17نے یونان ہی میں سیاسی پناہ کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کرا رکھی تھیں، جنہیں مسترد کر دیا گیا تھا۔ دیگر 49پاکستانیوں نے جرمنی، آسٹریا، سویڈن، بلجیم، سلووینیا، اٹلی، ہنگری اور پولینڈ میں حکام کو اپنی سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرائی تھیں جو مسترد ہو چکی تھیں۔
 


Share: